۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عبد الشکور

حوزہ/ پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب امور کے وزیر ہفتے کی رات اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب امور کے وزیر ہفتے کی رات اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے تو ہائی لکس ریوو (جس میں 5 افراد سوار تھے) نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

پولیس نے بتایا کہ مفتی عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی اور اس میں سوار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مفتی عبدالشکور نے گزشتہ سال اکتوبر کے وسط میں عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی (مجمع جہانی تقریب اسلامی)کی دعوت پر 36ویں بین الاقوامی اتحاد اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایران کا سفر کیا تھا۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور پاکستان کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .